نظریہ پاکستان ہی بقاء پاکستان ہے

نظریہ پاکستان ہی بقاء پاکستان ہے
 نظریہ پاکستان ہی بقاء پاکستان ہے 


تقسیم ہند سے پہلے ہم ایک مضبوط نظریہ پاکستان کی بنیاد لے کر چلے تھے اور یہی وہ نظریہ پاکستان تھا جس کی بدولت ہم زمین کا ایک ٹکڑا پاکستان کی شکل میں حاصل کر چکے مگر یہ ٹکڑا جس کی بنیادوں میں بزرگوں جوانوں عورتوں اور بچوں کا خون شامل ہے آج بھی یہی درس دے رہا ہمارے خون کے ساتھ دھوکہ نا کرنا ہماری جدو جہد پر کبھی سمجھوتا نا کرنا
مگر آج ایک مضبوط پاکستان تو ہے مگر نظریہ پاکستان کا وہ باب زنگ آلود ہو کر رہ گیا جس سے نکل کر ہم ہندو بنیے سے ٹکرا گئے تھے
کیا ہمارے شہیدوں کا خون اتنا سستا تھا کے تم نے اس ملک کی خود مختاری پر نیوٹرل رہنا ہی بہتر سمجھا
آخر کب تک رب کی لاٹھی بے آواز ہے تم نے طاقت کے زور پر اپنے مفادات کو مد نظر رکھ کر ہمیشہ سے ایسے لوگوں کو پالا جو تمہارا پیٹ پال سکیں
مگر اب وقت بدل رہا تمہارے زوال کا سورج طلوع ہونے کو ہے پھر اس فوج کی کمان ان ہاتھوں میں ہم دیکھیں گے جو کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتے ہوں جو مقبوضہ علاقوں پر مذمت نہیں جارحیت سے کام لیتے ہوں ہاں ان شاء اللّه ایسے لوگ ضرور ہونگے جو ہماری آزادی کا۔ لوہا منوا کر دنیا کو یہ پیغام دیں گے ہم نا کسی کے غلام تھے نا کبھی ہونگے اور ہم برابری کی سطح پر تمہارے ساتھ چلیں گے مگر تمہاری مسلط کردہ سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گا۔