| EXPERTS PERSONALITY COUNSELORS (REGD) |
ان طریقوں پر عمل کر کے آپ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہیں...
1. کسی شخص کو مخاطب کرنا ہو تو اسے اس شخص کے اصل نام سے پکار یں نہ کہ عرفی نام سے...
2. لوگوں سے ملتے وقت ہمیشہ مسکراہٹ اپنے چہرے پر سجائے رکھیں....
3. کوئی شخص جب کسی کام کی غرض سے آئے تو اسے ظاہر کریں کہ اسکے معاملے میں آپکو حقیقی دلچسپی ہے...
4. لوگوں کو اپنی بات سننے پر مجبور نہیں بلکہ راضی کریں اور اسکے لئے یہ طریقہ بہترین ثابت ہو سکتا ہے مثلاً ایک معاملے میں آپکی رائے کیا ہوگی؟؟ بس پھر اپنی بات پوری سنائیں...
5. لوگوں کی دلچسپی کی باتیں کریں ان سے انکی دلچسپی کے سوالات کریں...
6. لوگوں کو یہ محسوس کروائیں کہ آپ انہیں قابل قدر سمجھتے ہیں اور انہیں محسوس ہو کہ آپ کے ساتھ رہنا انکے لئے باعثِ عزت و تکریم ہے...
7. اگر کسی شخص سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو اسکے سامنے اسے باور کرانے یا شرمندہ کرنے کی کوشش مت کریں بلکہ احساس دلائیں کہ وہ بہتر فرائض سرانجام دے سکتا ہے.....
محمد شعیب اعوان
ماہر نفسیات ،ماہر تعلیم ،کانفیڈنس بوسٹر
EXPERTS PERSONALITY COUNSELORS (REGD)
ادارہ برائے نفسیاتی مشاورت، تعلیمی و کیرئیر کونسلنگ
0 Comments
Thanks for visiting our blog
❣️❣️❣️